ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جہاں پاکستانی گلوکار حاوی ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، اور لڑکی نے دلہن کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کے دروازے کھول دیے۔

وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی کے انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دے دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلہن کا نام میرب علی سے بھی جوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا، ہر کوئی اپنی اپنی کہانی بنا رہا ہے۔

تاہم دوسری جانب ایک بڑی تعداد اس پورے معاملے کو ایک نیا میوزک پروجیکٹ قرار دے رہی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہوسکتا ہے، جس کا ٹیزر جان بوجھ کر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ تجسس بڑھایا جا سکے۔

Ansa Awais

Content Writer