وقاص احمد: لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل عائشہ گھر سے ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوئی تھیں، تاہم وہ اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر نہیں پہنچیں، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھیں اور ان کی ڈیوٹی رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک مقرر تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے مغوی کانسٹیبل کی تلاش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے عائشہ کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔