عابد چودھری:لاہور کے علاقے انصاری سٹریٹ، نزد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ایک گھر میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر میں گیس لیکج کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی اور آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 13 سالہ عروج اور 45 سالہ شریفاں بی بی شامل ہیں، جنہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔