فاران یامین: لاہور کے علاقے لوئر مال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا۔
لوئر مال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سٹی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایس ایچ او لوئر مال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔