ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا انتباہ: امریکی شہری آج کی پیٹرول قیمتوں کو جلد ترسیں گے

ایران کا انتباہ: امریکی شہری آج کی پیٹرول قیمتوں کو جلد ترسیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اس کے اثرات براہِ راست عالمی تیل منڈی اور ایندھن کی قیمتوں پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو موجودہ پیٹرول قیمتیں جلد سستی محسوس ہونے لگیں گی اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی معمولی لگے۔

ایرانی اسپیکر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وائٹ ہاؤس کے اطراف موجود پیٹرول پمپس پر درج موجودہ قیمتیں دکھائی گئی ہیں، تاکہ ممکنہ اضافے کی شدت کو واضح کیا جا سکے۔

مزید برآں، قالیباف نے اپنی پوسٹ میں ایک ریاضیاتی فارمولا بھی شامل کیا، جس کے ذریعے انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ جوں جوں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔