ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ چار منزلہ عمارت لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور ؛ چار منزلہ عمارت لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے سمن آباد اسٹیشن سے ملحقہ لیڈیز بیگز کے وئیر ہاؤس کی چار منزلہ عمارت لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ لیڈیز بیگ کے گودام میں لگی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو کی 5 فائر وہیکلز، 20 اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر جلد قابو پایا گیا ۔

 اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے۔  

آتشزدگی کے باعث عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ۔