سٹی 42 : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا شراکت داری پر زور دیا گیا۔
امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، ساتھ ہی پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کو بھی سراہا گیا۔ امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا اعادہ کیا ۔
ملاقات میں سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
جنرل عاصم منیر نے وفد کو دورے پر شکریہ اور تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سورس : آئی ایس پی آر