عابد چودھری:غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا ابتک 9576 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مہم میں 10136 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ، 560غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں،تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔