ٹیکسلا؛ ‏مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی

 ٹیکسلا؛ ‏مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید محمد علی : ٹیکسلا میں ‏مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق مارگلہ بائی پاس کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں بارش میں تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پانچ کا تعلق کازکستان سے ہے جو تبلیغ کے لیے آئے ہوئے تھے۔ 
ریسکیو کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔