جسمانی تشدد کرنیوالا کون تھا؟ عائشہ عمر نے وضاحت دیدی

جسمانی تشدد کرنیوالا کون تھا؟ عائشہ عمر نے وضاحت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کی ہے۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات جسمانی تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے ہر قسم کا تعلق ختم کردیا۔اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام  مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔

تاہم اب عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-13/324460_344110_updates.jpg

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی بالکل نہیں ہے بلکہ ایک خاندانی دوست کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer