سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں گی یا نہیں ؟ حکومت کی وضاحت آگئی

مفتاح اسماعیل
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چونکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے موجودہ حکومت انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہی۔

سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کے حوالے سے کوئی یوٹرن نہیں لیا، تنخواہوں کے معاملے پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اس پر الجھن واضح ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے یہ اعلان پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے کیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor