چیف انجینئر لیسکو عامر یاسین کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

LESCO
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف انجینئر لیسکو عامر یاسین کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے چیف انجینئر لیسکو عامر یاسین کا لاہور سے گیپکو تبادلے کا آرڈر معطل کردیا، عدالت نے ایم ڈی پیپکو مصدق احمد خان کو 20 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سنگل بنچ نے عامر یاسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار لیسکو کا ریگولر ملازم ہے، قانون کے مطابق اس کا لیسکو سے گیپکو تبادلہ نہیں ہو سکتا، رولز کو نظر انداز کر کے درخواستگزار کا تین دسمبر 2020 کو لیسکو سے گیپکو تبادلہ کر دیا گیا، تبادلے کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے ٹرانسفر کا آرڈر معطل کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو کو زیر التواء عرضداشت پر فیصلے کا حکم دیا، ایم ڈی پیپکو نے 12 مارچ 2021 کو ٹرانسفر کے اختیارات متعلقہ بورڈز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مصدق احمد خان ایم ڈی پیپکو تعینات ہوئے تو انہوں نے تبادلے کے متعلق زیر التواء عرضداشت خارج کر دی۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواستگزار کا لیسکو سے گیپکو تبادلے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک لیسکو سے گیپکو تبادلے کے حکم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے

Sughra Afzal

Content Writer