(رائو دلشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے800 ورک چارج ملازمین کے لیے اچھی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسز کا ڈر، پنجاب حکومت محتاط ہوگئی
سٹی 42 کے مطابق ٹاؤن ہال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کےلیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ کو سمری جاری کردی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دوستی کا بھیانک انجام، لڑکے نےلڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گریڈ ایک سے گیارہ تک کے 800 ورک چارج ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونز میں تعینات ہیں۔