قذافی بٹ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف چوبرجی چوک پر احتجاجی مظاہرہ، شہریوں کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چوبرجی چوک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ شہریوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے تھے جن پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ خاموش رہ کر کشمیر ہی نہیں پاکستان کا بھی نقصان ہوگا۔ نواز شریف نے کشمیریوں سے بے وفائی کی وہ آج نااہل ہوگیا۔ اگر پاکستان بچانا ہے تو کشمیر کی آزادی ضروری ہے۔ مقررین کا مزید کہنا ہے کہ نریندر مودی دنیا کا بڑا دہشتگرد ہے۔ جو فوج کے ذریعہ تحریک آزادی کچلنا چاہتا ہے۔