ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کا نواں اور آخری سپیل ،14 سے 17 ستمبر تک لاہور میں بارش کی پیشگوئی

مون سون کا نواں اور آخری سپیل ،14 سے 17 ستمبر تک لاہور میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:مون سون کے نویں اور آخری سپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد لاہور کے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر کا موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔