ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم سیلاب زدہ عوام سے ملنے لیاقت پور پہنچ گئیں

 وزیراعلیٰ مریم سیلاب زدہ عوام سے ملنے لیاقت پور پہنچ گئیں

سٹی42: سیلاب زدہ عوام کی دادرسی کیلئے مریم نواز کی مہم جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف آج  لیاقت پور کے نواحی بیٹ ظاہر پیر بند پہنچ گئیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منچن بند پر بوٹس اور  بیڑے میں آنے والے خاندانوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نے سیلاب  سےمتاثرہ خواتین کو کشتی سے اترنے میں مدد  بھی کی ۔ انہوں نے ایک عمر رسیدہ  خاتون کو ہاتھ تھام کر بند پر آنے میں مدد کی اور انہیں صاف  پانی کی بوتل پیش کی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نے  سیلاب کے سبب بے گھر ہونے والی فیملی کے ایک ننھے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور اسے اپنی بوتل سے پانی پلایا۔

وزیر اعلیٰ نے  مصیبت میں پھنسے عوام کی بروقت اور بہتر طریقہ سے مدد کرنے پر ریسکیو  ون ون ٹو ٹو اور پی ڈی ایم اے کی  ٹیموں کے ارکان کو شاباش دی ۔

انہوں نے ریسکیو آپریشن میں لائف جیکٹ اور لائف رِنگ کا استعمال  لازمی کرنے پر زور دیا۔

 انخلا آپریشن سے متعلق بریفننگ 

متعلقہ حکام نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو علاقہ کی سورتحال پر اپ ڈیٹ کیا، حکام نے بتایا کہ سیلاب سے لیاقت پور کے نواحی نور والا ، گل محمد لنگاہ ،ڈیرہ فریدی اور چوہان کے35 موضع ۔ 84721 آبادی متاثر اور 43 مربع کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لئے 6 ریلیف کیمپ , میڈیکل کیمپ ۔3ـ کلینک آن بوٹس . 12 کلینک آن ویل قائم  کئے گئے ہیں۔ 

 بیٹ ظاہر پیر کے نواحی سیلاب زدہ علاقوں سے 12604 افراد  کو گھر چھوڑنا پڑے ہیں۔ 

ریسکیو آپریشن کے دوران 488  مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا گیا ہے۔

گل محمد لنگاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے ریسکیو اور پولیس کی52 بوٹس مامور کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے علاقہ مین ریسکیو آپریشن  اور ریلیف کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔