ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ آگیا 
محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام معیاری ،سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی،صوبہ بھر کے21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر رہائش گاہوں کی تعمیر ہوگی،پہلے مرحلے میں 2ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی،رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ 5سال میں مکمل کر لیا جائے گا،رہائش گاہیں ورلڈ بینک ،پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گی،رہائشیوں کو تمام سہولیات کی بآسانی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،تعمیرات کےدوران معیار کی جانچ ،منصوبے کی نگرانی یقینی بنائی جائے گی،منصوبہ صوبائی کابینہ کو منظوری کیلئےپیش کیا جائے گا۔