ویب ڈیسک: اچھرہ پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دو ملزمان مسلم ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوئے، اسی دوران اچھرہ پٹرولنگ پولیس نے شہری کی نشاندہی پر ملزمان کا تعاقب کیا۔ شادمان مارکیٹ روڈ پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان بلاول ، عمر ستار کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔