لائسنس طلب کر نےپرٹریفک وارڈنزاغوا

لائسنس طلب کر نےپرٹریفک وارڈنزاغوا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھر ی :اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈنزکواغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطا بق ٹھوکر کے قریب وارڈن جاوید اور آصف نے شہری حسن کو روکا،لائسنس نہ ہونے پر وارڈنز نے حسن سے شناختی کارڈمانگا،لائسنس بنوانے کاکہا،حسن کی فون کال پر 3سرکاری ڈالےپر سوار اہلکار وارڈنزکومبینہ طور پراٹھا کرلےگئے،ایلیٹ سمیت اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے 2گھنٹے تک وارڈنزکوحبس بے جا میں رکھا،سی ٹی او ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اےریجن کی مداخلت پر اہلکار وارڈنزکوپھینک کر فرارہو گئے۔
اہلکار جی اے جی1225،جی اے اے 847 اور جی اے جی 25 پر سوار تھے،ایلیٹ فورس کے 2اہلکاروں کی شناخت شاہد اقبال اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے واقعہ کے بارےمیں آئی جی پنجاب کو آگاہ کر دیا۔