ایشیا کپ: دو فاسٹ باؤلرز فوری کولمبو طلب

 ایشیا کپ: دو فاسٹ باؤلرز فوری کولمبو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے قومی ٹیم انتظامیہ نے دو فاسٹ باؤلرز کو فوری کولمبو طلب کرلیا ۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف اہم میچ اور پھر ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو مشکلات سے بچانے کیلئے قومی ٹیم انتظامیہ نے شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بلالیا ہے،دونوں کو فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کے بیک اپ کے طور پر کولمبو طلب کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر حارث روف اور نسیم شاہ بھارت کیخلاف سپرفور مرحلے کے میچ میں معمولی زخمی ہوئے تھے .

ٹیم انتظامیہ کےمطابق شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو احتیاطی تدبیر کے طور پر کولمبو طلب کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ ورلڈ کپ کے باعث اہم فاسٹ باؤلرز کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، شاہ نواز دھانی اور زمان خان پہلی دستیاب فلائیٹ سے کولمبو جائیں گے۔