دبئی اسٹیڈیم کے باہر رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی کی وجہ سامنے آ گئی

دبئی اسٹیڈیم کے باہر رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی کی وجہ سامنے آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہوگئی۔

رمیز راجا صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔ رمیز راجا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا۔ان کا کہنا تھا کہ اُن کا ٹیم کو پیغام ہے کہ اچھی طریقے سے کھیلتے رہیں، میچز جیتیں گے، یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جیت ہار ہوتی ہے، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

Ansa Awais

Content Writer