(ویب ڈیسک)کل ( پیر)سے 15 سے 17 سال کے نوعمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا۔بتایا گیاہے کہ اس عمر کے شہریوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی اور یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے حاصل کردہ ”ب“فارم کے ہمراہ قریبی ویکسی نیشن سینٹرز جائیں۔نوعمر بچے بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی طرح نادرا کی ویب سائٹ سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔