ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پرخوفناک حادثے میں کار دو حصوں میں تقسیم؛ ویڈیو دیکھیں

موٹروے پرخوفناک حادثے میں کار دو حصوں میں تقسیم؛ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حادثات ٹریفک قوانین نے کو نظرانداز کرنے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آتے ہیں، ایسا ہی ہولناک حادثہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ہوا جہاں مہنگی گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ ڈرائیور کی آڈیو وائس اور حادثہ کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں ہونے والے اس خوفناک کار حادثے نے دیکھنے والوں کی روح کانپ اٹھی، حادثے میں کار دو حصوں میں تقسیم ہوکر دور جاگری، سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیو بھی گردش کررہی ہے، قیمتی کار کی تصاویر کے علاوہ ڈرائیور کے پیغام کی آڈیو بھی سامنے آئی۔

کار کو حادثہ سرگودھا بھیرہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پر پیش آیا، ڈرائیور براستہ لاہور سے اسلام آباد جارہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی پاکستان کے سب سے مہنگے برانڈز میں سے ایک ہے جو کہ دو حصوں میں بٹ گئی، گاڑی کا اگلاحصہ موٹروے کے پاس کھیتوں میں گرا جبکہ دوسرا سٹرک پر ہے، کار کی چھت بھی دب چکی ہے۔

گاڑی کی ڈرائیور نے جیسے ہی بریک لگانا چاہی تو فنی خرابی کے باعث وہ ایسا نہ کرسکا، خوفناک حادثے میں ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا، حادثے نے لوگوں نے پاکستان میں بننے والی مہنگی ترین کاروں کی حفاظت کے بارے میں کئی سوالات اٹھائے ہیں،مزید یہ کہ اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www.youtube.com/watch?v=SotjkDPN1xQ
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer