حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: نجکاری کی مخالف حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا، بزدار سرکار  قائد اعظم سولر پار پاور کمپنی کو بیچنے کو بے قرار، سرکار کو کابینہ کی حتمی منظوری کا انتظار۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کی مخالف حکومت نے قائداعظم سول پاور کمپنی کی بجی نجکاری پر غور شروع کردیا، نجکاری کے لئے محکمہ توانائی سے سفارشات طلب کرلی گئیں، سولر پاور لمیٹڈڈ کی نجکاری کا فیصلہ اخراجات اور محاصلات کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

 

  نجکاری کمیٹی کابینہ کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرے گی جبکہ پاور کمپنی کی نجکاری کے حتمی فیصلے کا اختیار کابینہ کا ہو گا۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ شہباز شریف نے سستی پجلی کے حصول کے لیے لگایا تھا منصوبے سے سورج کی روشنی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وارپیدا کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ منصوبہ بنانے والوں نے اس منصوبے کو پاور جنریشن میں گیم چینجر قرار دیا تھا.

  یاد رہے کہ پاکستان کے  سابق وزیراعظم نواز شریف نے  قائداعظم سولر پارک کے پہلے یونٹ کا افتتاح  کیا تھا، اس منصوبے کو نہ صرف پاکستان میں شمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا  گیا، بلکہ قائداعظم سولر پاور نامی سرکاری کمپنی  نے دعویٰ  بھی تھا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ’فوٹو والٹیک آزمائشی منصوبہ‘ بھی ہے۔


 
 

Shazia Bashir

Content Writer