ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس لاہور میں گن پوائنٹ پر 8 جبکہ 172 گاڑیاں چوری

رواں برس لاہور میں گن پوائنٹ پر 8 جبکہ 172 گاڑیاں چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں ۔رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 8 کاریں چھینی گئیں ۔

شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے مجموعی طور پر 172 مقدمات درج کئے گئے  ۔ پولیس ریکارڈکے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

کینٹ ڈویژن سے 2، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک کار گن پوائنٹ پر کار چھینی گئی۔کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 49 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

صدر ڈویژن کار چوری کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن کار چوری کے 32 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن سے 26، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 14 کاریں چوری ہوئیں۔

سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران کار چوری کے 11 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔