ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے افغان پوسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

پاک فوج نے افغان پوسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک فوج نے افغان فورسزکی جانب سے  اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف کئی چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کردیا بلکہ افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے،پاک فوج کے جوانوں نے افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد اس پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرادیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان نے اشتعال انگیزی کرنے والی دو درجن کے قریب سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا،پاک فوج کی کارروائیوں میں کئی افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان فوجیوں کی جانب سے پاک فورسز کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی منوجبا ٹو چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کی گئی اور پاک فوج کی جانب سے افغان چیک پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔