خواتین میڈیکل یونیورسٹی کےہاسٹل میں آدھی رات کو نامعلوم افراد گھس گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نوابشاہ میں  پیپلزمیڈیکل میڈیکل یونیورسٹی فار وومین کے ہاسٹل میں نا معلوم شخص دیواریں پھلانک کر داخل ہو گیا۔  نا معلوم شخص کے رات کے اندھیرے میں ہاسٹل میں داخل ہونے پر طالبات میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہاسٹل میں مقیم طالبات کی چیخ و پکار پر ہاسٹل انتظامیہ متحرک ہوگئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی ہاسٹل پہنچ گئی۔  پولیس اور ہاسٹل انتظامیہ نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ مزید افراد کی تلاش کیلئےہاسٹل میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 طالبات شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے کمروں سے باہر نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئیں۔  خبر میڈیا اور شوشل میڈیا پر چلنے کے بعد طالبات کے والدین کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ وہ ہاسٹل کی سکیورٹی سےمطمئین نہیں ہیں۔  لاکھوں روپے سیکورٹی پر خرچ کرنے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات کا پول کھل گیا۔

رات کے اندھیرے میں نا معلوم افراد کے ہاسٹل میں داخلے کے واقعہ نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، گرفتار شخص کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔