سینٹورس مال میں آ گ لگنے کا معاملہ، بلند عمارتوں کے مالکان کیلئے نئی پریشانی

Centaurus Mall fire, Islamabad
کیپشن: Centaurus Mall fire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد سینٹورس مال میں آ گ لگنے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد شہر کی تمام بلند عمارتوں کے فائر سیفٹی آرڈر منسوخ کر دیے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے زیرِ صدارت ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کاشف شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر کی تمام بلند عمارتوں کے فائر سیفٹی آرڈر منسوخ کر دیے ۔اسلام آباد میں تمام بلڈنگز جن کا آرڈر ہوچکا ہے اور نوٹس جاری ہو چکا ہے انکا ازسرِنو جائزہ لیا جائے.
عرفان نواز میمن کا کہناتھا کہ جن بلڈنگز میں فائر پروٹیکشن آلات پورے نہیں ہیں ان کے خلاف فوراً کارروائی کی جائے ۔تمام کاروائیوں کی حتمی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے  گی،فائر سیفٹی آلات پورے نہ ہونے والی عمارتوں کو سیل کیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer