باتھ روم میں اچانک چار فٹ لمبا  اژدھا آگیا، ویڈیو دیکھیں

4 foot python found in toilet
کیپشن: 4 foot python found in toilet
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو ز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں خوفناک اور طویل القامت سانپوں کو انسانوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون صبح اپنے ٹوائلٹ میں جاتی ہے تو وہاں اسے چار فٹ لمبا  اژدھا   آرام کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔ 

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا جب میں نے اپنے باتھ روم میں 4 فٹ لمبا اژدھا دیکھا۔خاتون نے  آر ایس پی سی اے  میں  فون کیا تو اسے  بتایا گیا کہ وہ  چند گھنٹوں تک کسی کو مدد کے لئے نہیں بھیج سکیں گے ۔  اس لئے خاتون نے مدد کے لیے اپنے  دوستوں کو فون کیا۔

خاتون کے دوستوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اژدھے کو  آر ایس پی سی اے کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی قید کر لیا اور اسے بعد میں آرایس پی سی اے کے سپرد کر دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر