سٹی42: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ۔عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا کہ گریٹر اقبال پارک کیس میں ملزمان گرفتار کروانے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر کاروائی کے لیے درخواست دے دی گئی
پولیس کےمطابق عائشہ اکرم نےقتل کی دھمکیاں دینےکےالزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔
عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی