میری گاڑی کیوں پکڑی؟ فیاض الحسن چوہان سیف سٹی پر برہم

Punjab minister
کیپشن: Fayyaz Ul Hassan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میری گاڑی کیوں پکڑی، صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان برہم، صوبائی وزیر کے زیر استعمال گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی نے پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے۔ سیف سٹی اتھارٹی نے سات چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو روک لیا تھا۔  فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہوگئے، فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا جبکہ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگی تھی۔ 

فیاض الحسن چوہان کی سرکاری گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے کے حوالے سے ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو مذکورہ گاڑی 30 ستمبر 2020 کو الاٹ کی گئی۔ مذکورہ گاڑی پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے۔ گاڑی کا آخری چالان 20 اگست 2020 کو ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الاٹ شدہ گاڑی ذاتی نہیں، ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔  اس سارے معاملے میں غلطی ایس اینڈ جی اے ڈی کی ہے۔ پورے معاملے کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔