ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون وکیل ہلاک

Lawyer death at Johar town Lahore
کیپشن: Lawyer death at Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں خاتون وکیل پر فائرنگ،  فائرنگ کے باعث ایڈوکیٹ عقیلہ سبحانی نامی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ عقیلہ سبحانی اپنی گاڑی میں جارہی تھی کہ موٹر سائیکل دو ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ ایڈوکیٹ عقیلہ چار فائر لگنے سے شدید زخمی ہوئی ۔ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔

 سی سی پی او لاہور نے جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، غلام محمود ڈوگر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،  غلام محمد ڈوگر نے ہدایت جاری کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دوسری جانب باٹاپور کے علاقے میں شکور نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، شکور کو نامعلوم ملزمان نے سر پے گولی مار کر قتل کیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer