13 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں

Housemaid Murder
کیپشن: Housemaid Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مرغزار کالونی (عرفان ملک) مرغزار کالونی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں، پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 13 سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تھا، پتوکی کی رہائشی لڑکی مرغزار کالونی میں قاسم نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی، لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کے قتل کیا گیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، لاش آبائی گھر پہنچی تو اہلخانہ نے مالکان کو بچی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا اور انصاف کی دہائی دی،کیس میں گھر کے مالک سمیت دو ملزمان پولیس حراست میں ہیں۔

 ایس پی انویسٹی گیشن صدر حمزہ امان اللہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کی جانچ کے لئے ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے، جس کی مدد سے حتمی ملزمان کا تعین کیا جا سکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer