صبا قمر نے کراچی کو اپنا سسرال قرار دے دیا

Saba Qamar
کیپشن: Saba Qamar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک(سٹی42) پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول اداکارہ صبا قمر نے کراچی کو اپنا سسرال قرار دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہرِ قائد میں موجود اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر کے دلکش نظاروں کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ازراہِ مذاق لکھا کہ کراچی کسی سسرال سے کم نہیں، بہت کام کرواتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان و بھارت کی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔صباقمر لکس سٹائل، ہم اور فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں, اداکارہ صباقمر نے فنی سفر کا آغاز ٹی وی سیریز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا جس کے بعد شوخ اور چنچل اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنالیے ۔

Sughra Afzal

Content Writer