رائیونڈ کے علاقے میں 6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

رائیونڈ کے علاقے میں 6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) تھانہ رائیونڈ کی حدود ٹیچر کالونی میں 6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم اس کو گھر لے گیا، جہاں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رائیونڈ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر انویسٹی گیشن جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، زیر حراست ملزم سے انویسٹی گیشن جینڈر سیل کی تفتیش جاری ہے۔