عرفان ملک: معصوم اور نازک اندام سمجھے جانے والے خواجہ سراء بھی جرائم میں ملوث ہونے لگے، خواجہ سراوں کے جرائم پیشہ ہونے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات بتا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معصوم اور معاشرے کے دھتکارے ہوئے سمجھے جانے والے خواجہ سراء جو اکثر لوگوں کی خوشیوں میں ناچ گانا دکھا کر اپنا پیٹ پالتے ہیں، یا کچھ سڑکوں چوراہوں پر بھیک مانگتے بھی دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان معصوم چہروں میں کچھ جرائم پیشہ بھی چھپے ہوئے ہیں جو معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر لوٹ مار کرتے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواجہ سرا ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث پائےگئے ہیں، ان خواجہ سراوں کا شکار بننے والوں میں پردیسی اور سادہ لوح افراد شامل ہیں۔ خواجہ سراء رات کے اندھیرے میں دعوت گناہ دینے اور اِسی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کا شکار بننے والے متعدد متاثرین کی جانب سے کیس درج ہی نہیں کروائے جاتے جس کی وجہ سےیہ لوگ بچ نکلتے ہیں۔