پنجاب حکومت کا پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان

 پنجاب حکومت کا پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب حکومت کا گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان، وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے جنوری 2020 میں اورنج ٹرین چلنے کی نوید بھی سنا دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے ڈی سی آفس میں ڈی سی اصغر جوئیہ اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غیر فعال پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے، کریانہ مرچنٹ کےساتھ طے کرلیا کہ اشیائے ضروریہ صرف حکومتی نرخوں پر ہی فروخت ہونگی جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہونگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صرف کارڈ ہولڈر مجسٹریٹ ہی گراں فروشوں کیخلاف ایکشن لے گا، دکاندار اشیائے خورونوش کی قیمتیں اور شکایات کے نمبرز واضح طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں گے، شکایت پر دو گھنٹے میں کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس کا ٹریننگ پروگرام بھی اگلے ہفتے سے شروع کر رہے ہیں، اورنج ٹرین کا نوے فیصد کام مکمل ہے، 22 اکتوبر سے ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کریں گے جبکہ 22  جنوری سے22  فروری کے درمیان مکمل طور پر فنگشنل ہوجائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ناجائز منافع خوری کی شکایات درج کرانے کےلیے ٹال فری نمبر جاری کردیا،صارفین ٹال فری نمبر080002345  اور وٹس ایپ 03070002345پر شکایت درج کراسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer