(زاہد چودھری) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں کام بند ہونے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچارہے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے تمام دھڑوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں آج بھی کام بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگ نجی لیبارٹریوں پر تشخیصی ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے ، انتظامیہ ا و پی ڈی کو فعال رکھنے کیلئے سینئر ڈاکٹرز ذریعے کوشاں ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نجکاری کا قانون واپس لینے تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے اور ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔