سٹی 42: لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی مسافر کمپنی کی بس موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور ہر حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی بنا پر پیش آیا۔مسافر بس بے قابو ہو کر آگے جاتے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثہ میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ایک مسافر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
حادثہ میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا،حادثہ میں دو خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوۓ۔ مسافر بس کو لاہور سے اسلام اباد جاتے ہوۓ موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App