ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل

ترکیہ: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ترکیہ میں فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال میچز پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں ترک حکام نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔

فٹبال فیڈریشن نے 1024 کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا ہے جن میں سپر لیگ کلبز بشمول گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

دوسری اور تیسری ڈویژن کی لیگز بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کیلیے اجازت طلب کی گئی ہے تاکہ کلب اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں۔