ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری

ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الاؤنسز ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیتے ہوئے عدالتوں کی تالہ بندی کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ، بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں میں آج بھی کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالتوں کے دروازے بند ہونے سے کئی اہم مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

احتجاجی ملازمین بینکنگ کورٹ کے احاطے میں جمع ہیں جہاں انہوں نے اپنے الاؤنسز کی بحالی کے لیے نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپیشل جوڈیشل الاؤنسز عدالتی نظام کا لازمی حصہ ہیں جنہیں ختم کرنا ناانصافی ہے۔

احتجاج میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن، کسٹم بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ وکلاء رہنماؤں نے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور الاؤنسز بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، دھرنا اور عدالتوں کی تالہ بندی جاری رہے گی۔