سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھجوانے والے دو ایجنٹس گرفتار

سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھجوانے والے دو ایجنٹس گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے گوجرانوالہ اور گجرات سرکل کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون، سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھجوانے والے دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ میں اسد عباس اور انتہائی مطلوب انسانی سمگلر شہباز احمد حیدری شامل ہیں۔ اسد عباس نے  ترکی بھجوانے کی غرض سے شہری سے پانچ لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ شہباز احمد حیدری نے شہری کو لیبیا سے اٹلی بھجوانے کے لیے 28لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم شہباز احمد حیدری سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے لیبیا سے اٹلی بھجواتا تھا۔