فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئےآگاہی مہم کا آغاز

 فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئےآگاہی مہم کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)ماحولیاتی آلودگی کے کارکنان کا فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئےآگاہی مہم کا آغاز،آگاہی مہم الیکٹرک بائیکس کے ذریعے لبرٹی پارکنگ سے شروع ہوئی۔
مہم میں 30سے زائد کارکنان نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئےپلے کارڈ اٹھ رکھے تھے،نو سموگ سیو لاہور کے بینرز ہاتھوں میں لیے کارکنان نے پارکنگ سے ریلی نکالی۔
 شرکا کے مطابق ریلی کا مقصد عوام الناس کو الیکٹرک بائیکس کی جانب متوجہ کروانا ہے ، الیکٹرک بائیکس سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی  جبکہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ عوام الناس کو راحت ملے گی ،ریلی لبرٹی سے شروع ہوئی ہو کر کینال سے ہوتی ہوئی جوہر ٹاؤن اختتام پذیر ہوئی۔