صوبہ پنجاب کے اہم ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا

Airport will remain closed for operations from 5-20 December
کیپشن: Airport closed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کےاہم ائیرپورٹ کو 16 روز کے لئےبند کرنے کا اعلان کیا گیا، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو سیالکوٹ ایئرپورٹ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16 دن کے لئےبند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کو 5دسمبر سے20دسمبر تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائن کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer