(ویب ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں ایک بار پھر فی تولہ کی قیمت میں مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 430 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 33 ہزار 660 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1680 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگاہوکر 171 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونےکی قیمت 2250روپے بڑھ کر 155400روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ 10گرام سونے کی قیمت 1929روپے بڑھ کر 133230روپے کی سطح پر تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52ڈالر کے اضافے سے 1760ڈالر پر آگیا تھا۔