ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کا عمران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

Imran khan
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سیشن کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کرادی گئی۔

لاہور کے شہری شیخ مظفر حسین نے سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ فیصل آباد جلسے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حساس ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دیا۔درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان دیکر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، عدالت پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا، جب کہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔