سرکاری دفاتر کے اوقات کار بحال؛ نوٹیفکیشن جاری

Restoration of working hours of government offices
کیپشن: Govt offices
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار بحال، این سی او سی کے فیصلے کے تحت اوقات کار بحال کئے گئے،وفاقی سرکاری دفاتر کی حاضری بھی سو فیصد بحال کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار بحال کردیے گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت اوقات کار بحال کئے گئے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کےمطابق وفاقی سرکاری دفاتر کی حاضری بھی سو فیصد بحال کردی گئی ہے،سرکاری دفاتر کو فوری و تاحکم ثانی عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مئی میں این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد  کرتے ہوئے وفاقی سرکاری اداروں کےاوقات کار کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، ہفتہ، اتوار تعطیل کرنےوالے دفاتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کُھلیں گے، دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہو گا جبکہ جمعہ کو دوپہر ساڑھے بارہ سے 2 بجے تک وقفہ ہو گا۔

صرف اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 9 سے 4 کُھلیں گے، دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہو گا، صرف اتوار کو تعطیل کرنیوالے دفاتر جمعہ کے روز صبح 9 سے ایک بجے کُھلیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار فوری اور تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer