آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار ڈرامہ صنف آہن کا ٹیزر جاری

Sinf e Ahan Teaser
کیپشن: Sinf e Ahan Teaser
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس(سٹی42) ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈراما 'صنف آہن' کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے کرداروں کو دکھایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار ڈرامے صنف آہن کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں کس طرح پاک فوج کا حصہ بن کر 'صنف نازک سے صنف آہن' کا سفر طے کرتی ہیں. ٹیزر میں اداکارائوں کو فوجی تربیت لینے سمیت یونیفارم میں ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد ہی ڈرامے کو پیش کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ 'صنف آہن' کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'صنف آہن' کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر آرمی کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔ ڈرامے کا ٹیزر جاری کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام یا پھر 2022 کے آغاز میں نشر کیا جائے گا۔

ٹیزر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/watch?v=eknNOupQqzw

Sughra Afzal

Content Writer