ایل این جی ریفرنس:شاہدخاقان عباسی پر16نومبرکوفرد جرم عائد ہوگی

ایل این جی ریفرنس:شاہدخاقان عباسی پر16نومبرکوفرد جرم عائد ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42:احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر ملزموں پر 16 نومبر کو فردجرم عائد کرنے کافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،نیب نے کہاکہ دستاویزات پر شاہد خاقان عباسی کے وکلا کے اعتراضات دور کرد یئے ہیں۔وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کہتا ہے اب بھی منصوبے سے خزانے کونقصان ہو رہاہے،ایک جرم اگرجاری ہے تو اس پر کیسے فردجرم ہو سکتی ہے؟جج نے کہاکہ آپ کو تمام متعلقہ دستاویزات فردجرم سے پہلے فراہم کی جائیں گی۔

بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ وعدہ معاف گواہان میں مفتاح اسماعیل کانام بھی ہے،نہیں معلوم کہ نیب کی فہرست میں مفتاح اسماعیل کون ہے؟۔اس ریفرنس کو چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جمع کرایاگیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہدخاقان عباسی،عبداللہ خاقان، مفتاح اسماعیل اوردیگرملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،دو غیرملکی ملزمان شناصادق اورفلپ ناٹمین کا کیس الگ کردیاگیا،عدالت نے کہاکہ کراچی میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردجرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر قطر ایل این جی ٹرمنل ون منصوبہ کا ٹھیکہ غیر شفاف طریقہ سے دینے پر دو ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں بطور وزیر پٹرولیم منصوبے کا ٹھیکہ دیا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نے ایل این جی ٹرمینل ون کے سلسلے میں کمپنیز کو 14 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچانے کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اب تک مجموعی طور پر 21 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ٹھیکے کی مدت ختم ہونے تک قومی خزانے پر مزید 47 ارب روپے کا نقصان اٹھانے پڑے گا۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor