پی ایچ اے کے مظلوم باغبان رُل گئے

 پی ایچ اے کے مظلوم باغبان رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے کے مظلوم باغبان رل گئے، دس دس سال عارضی سروس کے باوجود سینکڑوں مالی مستقل نہ ہوئے، پی ایچ اے ذوالفقار لیبر لیگ نے انتظامیہ کو مستقلی کے لیے دس روز کی مہلت دینے کا خط لکھ دیا۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) میں ڈیلی پیڈ پر دس دس سال سے عارضی طور پر کام کرنے والے سینکڑوں مالی مستقل نہیں ہوئے، مستقلی نہ کرنے کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، پی ایچ اے ذوالفقار لیبر لیگ نے انتظامیہ کو مستقلی کے لیے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے کو لکھے جانے والے مراسلے میں مالیوں کو ان کے حق کی ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے، بصورت دیگر پی ایچ اے کی ذوالفقار لیبر لیگ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے، سینکڑوں مالیوں نے بھی قانون کے مطابق مستقل نہ کرنے اور حقوق نہ ملنے پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔ 

 خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی مستقلی کو نظر انداز کیا جبکہ مالی مستقلی کے انتظار میں اوور ایج ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق علی بخاری نے نئی واٹر ٹینک گاڑیوں کی  چابیاں مالیوں کے حوالے کردیں، نئی واٹر ٹینک گاڑیاں علی ٹاؤن تا چوبرجی چوک درختوں، پودوں، گرین بیلٹس کو پانی دینے اور دیگر امور کیلئے زیر استعمال لائی جائیں گی۔

ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کی صوبائی دارالحکومت میں ہفتہ وار صفائی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer